آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اسلئے عالمی سطح پر کوششیں کیں کیونکہ نوازکی حکومت سے ہمارا اعتماد اٹھ گیا تھا کیونکہ وہ مودی کے ساتھ مل چکے تھے اور پاکستان کی فوجی عدالت سے دی گئی بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو کی پھانسی کی سزابھی نواز شریف نے مودی سے ملی بھگت سے رکوائی۔ کشمیری عوام کی جدوجہ جہد کو بدنام کرنے کے لئے بھی اسکے کرتوت سامنے آچکے تھے۔ میں نے ہر فورم پر جا کر کشمیری عوام کی نمائندگی کی اور مختلف فورمزاور جگہوں پر مظاہرے بھی کرائے۔ میری جدوجہد جاری رہے گی۔ میں آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنانے کے لئے اب یہاں عوام میں رہونگا اورپورے آزاد کشمیر بالخصوص میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرونگااور میرپور سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کراؤنگا۔ جس طرح میرپور کی مرکزیت ختم کرانے اور یہاں پر ترقیاتی منصوبے رکوانے کے لئے کام ہو رہا ہے میں اسکے خلاف آواز بلند کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں میرپور میں نتھیاء چندرال کے مقام پر ٹھیکیدار چوہدری مظہر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چئیرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میرپور چوہدری امجد محمود اور دیگر قائدین کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں اب یہاں عوام کے ساتھ رہ کر انکے صلب شدہ حقوق واپس دلاؤنگا۔میرپور میں ہر جگہ پہنچ کر حکومت کی طرف سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کرونگا۔ پورے آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ضرورت سے زیادہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔نواز شریف کا جھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے اور عوام نواز شریف کی غداریوں کو اب جان چکے ہیں۔ نواز شریف نے ختم نبوت کے قانون کو چھیڑ کر ایک نئی بحث شروع کر دی ہے ۔ اب ن لیگ کی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔****
اسلام آباد( )23دسمبر2017 ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج بروز اتوار24 دسمبرکو دو روزہء دورے پر کوٹلی پہنچیں گے۔ جہاں پر وہ تتہ پانی اور کوٹلی میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے جبکہ وہ وہ اگلے روز 25 دسمبربروز سوموار کو کھوئی رٹہ میں مختلف مقامات پر مختلف تقریبات اور وفود سے خطاب کریں گے۔ جبکہ اپنے دوروزہء دورہء کوٹلی کے اختتام پر وہ کھوئی رٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔**
Load/Hide Comments