خانیوال: موٹروے پرمسافربس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی مسافر بس بذریعہ موٹر وے ایم 4 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ خانیوال کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی۔
حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے