چیر مین PYO آزاد کشمیر و سابق امیدوار حلقہ شرقی باغ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ27دسمبر کو دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی 10ویں برسی نہایت عزت و احترام سے منائی جائیگی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر دنیا کے سامنے لڑا ور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت جدو جہد کرتی تھی محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی بہترین ترجمان تھی۔ان خیالات کا اظہار چیر مین PYOآزاد کشمیرسردار ضیاء القمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ کے قاتل جس طرح ملک سے فرار ہو کر بے بنیادپروپگنڈہ کر رہے ہیں وہ ملک میں آکر عدلیہ کا سامنا کریں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی میں ان لوگوں کے نام بتا دیے ہیں جو کہ محترمہ کو قتل کروانا چاہتے تھے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان میں غریب عوام کے لیے جدو جہد کر رہی تھی وہ چاہتی تھی کہ پاکستان سے غربت کاخاتمہ ہو اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو انہوں نے ہمیشہ سرمایہ دار نہ نظام کی مخالفت کی جس طرح انکے والد محترم ذولفقار علی بھٹو شہید نے سرمایہ دارانہ نظام اور جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ کیا تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بھی اپنے والد کے نقش قدم پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ PYOآزاد کشمیر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی پرپورے آزاد کشمیر میں پروگرامات منعقدہونگے۔ اس موقع پر ضلع باغ میں مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ میں 27دسمبر 10بجے دن تقریب منعقد ہوگی جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر PYOعہد کرئیگی کے محترمہ کے مشن کی تکمیل کیلئے کارکن خون کے آخری قطرہ تک بہا نے سے گریز نہیں کرینگے۔ آج پوری دنیا یہ مان رہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا شمار دنیا کی عظیم شخصیات میں تھا وہ بین الاقوامی لیڈر تھی جنکی کمی آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں محسوس ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments