یوریا ٹریٹڈ توڑی کی اہمیت:-
تحریر سمیر عزیز:-
توڑی/بھوسہ wheat straw جانوروں کو کھلائی جانے والی ایسی خوراک ہے جس میں پروٹین اور غذائیت کی اس حد تک کمی ہوتی ہے جو جانور کی صحت اور جسمانی کنڈیشن کو بھی برقرار رکھنے کیلیے ناکافی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک نے توڑی کی غذائیت بڑھانے کیلیے مختلف تجربات کیے اور توڑی کو یوریا کے ساتھ ایک خاص عمل سے گزار کر اسکی افادیت اور غذائیت میں اضافہ کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ توڑی میں پائی جانے والی قلیل غذائیت/کاربوہائیڈریٹس اسکی سیل وال کے اندر کی طرف ہوتی ہے۔ توڑی کی یہ سیل وال لگنن lignin کی بنی ہوتی ہے لگنن وہ مادہ ہے جو لکڑی میں سختی پیدا کرتا ہے توڑی کی سیل والز میں موجود لگنن کی وجہ سے توڑی بہت دیر میں ہضم ہوتی ہے اس بات کو مزید واضح کرنے کیلیے ریومن میں موجود جرثومے کھائی جانے والی خوراک کے زرات کو اکھٹا کرتے ہیں اور enzymes ان میں کیمیکل ری ایکشن کر کہ انہیں مزید حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، تقسیم کا یہ عمل ریومن کے جرثوموں کا کھائی جانے والی توڑی کی سیل والز سے چپک کر ان والز کو ختم کرکے enzymes کیلیے فائبر اسٹرکچر میں داخل ہونے کا راستہ پیدا کر کہ مکمل ہوتا ہے لیکن ligninکی توڑی کی سیل والز میں موجودگی ان enzymes کے خلاف دیر تک مزاحمت کا باعث بن کر خوراک ہضم ہونے کے عمل کو بہت آہستہ کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ریومن کے جرثوموں کو اپنی تعداد بڑھانے اور اپنے آپ کو صحتمند رکھنے کیلیے بھی نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے جو وہ خوراک سے حاصل کرتے ہیں اور صرف توڑی کی غزائیت اس ضرورت کو پورا کرنے کیلیے ناکافی ہوتی ہے اس کے علاوہ توڑی کا پیلا رنگ اس میں نائیٹروجن کی کمی کی وجہ سے chlorophll کی نشاندہی کرتا ہے۔ نائیٹروجن امائینو ایسڈ بنانے کیلیے سب سے ضروری چیز ہے اور امائینو ایسڈ کے لاکھوں مالیکیولز مل کر پروٹین کا 1 مالیکیول بناتے ہیں، چونکہ نائٹروجن امونیا کا ایک مرکب ہے اس لیے اگر توڑی کو امونیا کے ساتھ ٹریٹ کر لیا جائے تو ناصرف نائیٹروجن کی مقدار بڑھنے سے توڑی میں موجود پروٹین 8 فیصد تک بڑھ جاتی ہے بلکہ امونیا lignin سے بنی توڑی کی سیل والز کو بھی کمزور کر خوراک کے ہضم ہونے کےعمل کو بھی تیز کر دیتی ہے۔
فوائد:-
توڑی میں پروٹین کی مقدار کا بڑھ کر 8 فیصد تک ہوجانا جس سے دودھ میں 0.5 سے 1.5 لیٹر تک کا اضافہ، توڑی کے ذائقے میں بہتری سے جانور کی خوراک میں 10 سے 15 فیصد تک کا،اضافہ ہونا، کٹڑوں اور بچھڑوں کے وزن میں روزانہ نارمل سے 100 سے 150 گرام زیادہ اضافہ ہونا، سیل والز کا امونیا
کے ری ایکشن کی وجہ سے کمزور ہو کر ہضم کے نظام میں تیزی اور بہتری پیدا ہونا، جانور کا ڈرائی میٹر کے ہضم کرنے میں 10 فیصد تک کے اضافے کے ساتھ ٹوٹل زود ہضم نیوٹرینٹس میں 10 سے 15 فیصد تک کا زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے
توڑی/بھوسے کو یوریا سےٹریٹ کرنے کا طریقہ:-
اگر 100 کلو توڑی کو یوریا،سے ٹریٹ کرنا مقصود ہو تو اس کیلیے 50 لٹر پانی میں 4 کلو یوریا کو اچھی طرح حل کر کہ محلول تیار کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلیے یوریا کی تھوڑی تھوڑی مقدار کو پانی میں ڈال کر لکڑی سے اس وقت تک ہلایا جاتا ہے جب تک یوریا اچھی طرح پانی میں حل ہوجائے اس طرح اس عمل کو 4 کلو یوریا کے حل ہونے تک جاری رکھا جاتا ہے۔ محلول بنانے کے بعد توڑی کی ایک تہہ بچھا کر اس پر اس محلول کا یکساں چھڑکائو کیا جاتا ہے اور پھر اس عمل کو تہہ در تہہ لگا کر اور ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر کہ مکمل کر لیا جاتا ہے اس کے بعد اس توڑی کو پلاسٹک کے شاپر سے 30 سے 45 دن کیلیے ہوا بند خر دیا جاتا ہے، گرمیوں میں 30 دن اور سرد موسم میں 45 دن کے اندر یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے اور غزائیت والی توڑی بغیر کسی نقصان کے جانوروں کو انکی جسمانی ضرورت کے مطابق کھلانے کیلیے تیارہوجاتی ہے۔ یہ توڑی بڑے اور چھوٹے جانوروں کیلیے یکساں مفید ہے۔
ڈیری فارمرز ان چھوٹی چھوٹی سائنسی ایجادات کو اپنا کر ڈیری مینیجمنٹ میں بہتری کی گنجائش پیدا کر کے اپنے منافع میں اضافہ کرسکتےہیں۔