جانوروں کو ہارمونز انجیکشن

سوال :- ہارمونز انجیکشن oxytocin کی پوسٹ کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال کہ اس کے بغیر جانور کو پسمائیں کیسے؟

جواب:-

رپورٹ ( سمیرا عزیز)اگر آپکا جانور oxytocin کا عادی ہے تو اسکا حل اس طرح نکالا جا سکتا ہے کہ اسکی مقدار کو غیر محسوس طریقے سے کم کرتے جائیں مثلا اگر آپ 3سی سی انجیکشن لگا رہے ہیں تو اسکی مقدار پہلی دفعہ ڈھائی سی سی سے زیادہ اور تین سی سی سے کم کر دیں اور اسی طرح بتدریج بہت تھوڑی تھوڑی مقدار کم کرتے چلے جائیں اور پھر 1 وقت آئے گا جب جانور صرف خالی سوئی گردن میں لگانے سے بھی پسما جائے گا اسکے بعد اسی طرح خالی سوئی کی پاور میں بھی کمی کرتے ہوئے سوئی کے بغیر بھی دودھ اتارنے کا عادی بن جائے گا، اس کے ساتھ جانور کو چوائی کے وقت ونڈا مہیا کریں اورجب جانور ونڈے میں مشغول ہو تو آہستہ آہستہ ہاتھ سے تھنوں کو مسل کر ہاتھ کا عادی بنائیں۔ اس کے علاوہ آپ کوئی اور کام جسے جانور نشانی کے طور پر قبول کر لے بھی کر سکتے ہیں مثلا جیسے ہی انجیکشن لگائیں جانور کی کمر کو تھپتھپائیں اور پھر ہر دفعہ انجیکشن کے ساتھ ہی اس عمل کومخصوص انداز میں دہراتے جائیں یقینا اس تھوڑی سی محنت سے آپکا کام بن سکتا ہے۔
کسی مشہور شخصیت کا قول ہے کہ انسان کا کوئی بھی کام انسان کی سوچ اور طاقتور قوت ارادی سے شروع ہو کر کام کی تکمیل کے مراحل عبور کرتا ہے اس لیے اس کام کو بھی چیلنج کے طور پر لے کر آپ 1 مستقل مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ جو آپ آپکی فیملی اور آپ کے ملک کیلیے فائدے کا باعث ہوگا۔

اگر آپ میں سے کسی کے پاس اس سے بہتر حل موجود ہو تو ضرور کمنٹ کریں آپکی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.