وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے ملاقات کی اور انھیں اپنے ترکی ، امریکہ اور برطانیہ دورے کی رپورٹ پیش کی۔ وزیر اعظم نے ممبر اسمبلی کے غیرملکی دورہ کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف فورمز پربریفنگز دینے، کشمیر کانفرنسوں اور میلاد پروگرامز میں شرکت پراطمینان کااظہار کیااور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ملکی اور غیرملکی سطح پر اجاگر کرنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں عوامی توقعات پر پورا اترے گی ،عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت صحت،تعلیم اور انفواسٹرکچر کی ترقی کے جامع منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ ممبر اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے نصف درجن سے زائد مختلف فورمز پر بریفنگز دیں اور اس سلسلہ میں پاکستانی کونصلیٹس نے بھرپور تعاون کیا۔ پیر سید علی رضا نےکہا کہ اوورسیز کشمیریزمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے،بھارتی مظالم بے نقاب کرنے اور وہاں کی مقامی حکومتوں میں سسٹم کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا اور امریکی فیصلے کی مذمت کی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments