گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پسند کی شادی نے ہونے پر نئے نویلے دلہا نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کامونکی ٹبہ محمد نگر کے رہائشی سفیان کی منگنی واہنڈو کے علاقے میں ہوئی لیکن خاندانی جھگڑے کے باعث رشتہ ٹوٹ گیا۔جس کے بعد سفیان کے والدین نے سفیان کی شادی شاہدرہ کی رہائشی لڑکی سے کر دی ،شادی کے تین روز بعد سفیان نے منڈیالہ روڈ پر ریلوئے پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر آپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments