باغ ایس یم کے بی سے ) سابق وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کھلا وقت دے رکھا ہے ۔ ہم چار سال تک کوئی اپوزیشن نہیں کر رہے ہیں ۔ بلکہ آرام کر رہے ہیں ۔ اور جلد ہی پر اُٹھ کر اپوزیشن کا آغاز کر یں گے ۔ ہم نے حکمرانوں کو موقع دے رکھا ہے ۔ وہ اپنی کار گزاری دکھائیں ۔ وہ اگر کام کر سکے تو ہم ان کو شاباش دیں گے ۔ لیکن اگر باغ کے حقوق کے خلاف سازش ہوئی ، یہاں کے حقوق کو چھڑا گیا ، باغ والوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ، یہاں کسی قسم کی زیادتی ہوئی ، تو لوگ جانتے ہیں کہ میری اپوزیشن کیا ہوتی ہے؟ اور پھر باغ کی پوزیشن کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ایسے لیڈر تھے ۔ جنہوں نے باغ کی تعمیر و ترقی اداروں کے قیام میں میرا بھر پور ساتھ دیا ۔ ان میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ، اور یہاں تعینات ہونے والے جملہ ڈپٹی کمشنر صاحبان اور خصوصی طور پر بریگیڈیر الطا ف کا اس موقع پر خصوصی طور پر شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ انہوں نے باغ کی تعمیر وترقی کے لیے دن رات محنت کی اور اسے اپنے گھر کی طرح تعمیر کیا آج جو بھی شخص باغ میں داخل ہوتا ہے تو وہ باغ کی سڑکوں ،پلوں ،اداروں کو دیکھ کر اس کے بنانے والوں کی تعریف کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کل تک ہم پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے ۔ان کو چاہیے کہ وہ میرے خلا ف کاروائی کروائیں کیونکہ اب تو میں حکومت میں نہیں ۔تھوڑا عرصہ خاموش ہیں نواز شریف کو حکومت ملی آصف علی زرداری نے کہا آپ چار سال حکومت کریں مدد کروگا آخری سال سیاست کریں گے تم گھر آرام کروگے سب نے اس قول حقیقت کو دیکھ لیا ۔ سردار قمر الزمان خان اگر اپوزیشن کرے تو باغ ہل جائے ۔ اللہ نے زندگی دی تو چھتر ہولدار روڑہ کوراجہ عبدالقدوس کے نام سے منسوب کروں گا ۔ ہر آدمی کو اپنی جگہ اچھی لگتی ہے ایک دوست سردار محمود نے مجھے امریکہ دعوت دی میں نے کہا کہ باغ سدھن گلی نیلم ویلی لسڈنہ مجھے اچھا لگتا ہے ان خیالات کا اظہار باغ ڈیویلمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام باغ سٹی ڈیویلمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر پروگرام آفیسر بریگیڈیئر محمد الطاف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے سردار قمر الزمان خان نے کیااس موقع پر بریگیڈیر(ر) محمد الطاف کہا کہ باغ سٹی ڈویلپمنٹ کا سہرا سردار قمرا لزمان خان کے سر ہے ۔ ان کی ہدایات ، رہنمائی اور ویژں میسر نہ ہوتا تو باغ میں 2005ء سے 2011ء تک ہم ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکتے ۔ اور مختصر ترین دورانیہ میں ان کی رہنمائی میں ہم نے باغ شہر کے جملہ منصوبہ جات مکمل کیے ۔ بریگیڈیر(ر) محمد الطاف نے یہاں اپنے اعزا زمیں دیئے گئے الوداعی استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باغ واحد ضلع ہے جہاں کے لوگوں نے سردار قمرا لزمان خان کی قیادت میں میرا بھرپور ساتھ دیا ۔ میرا تعاون کیا ۔ میری دو ستیوں اور تعلق میں اضافہ ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے بارے مین جن خیالات کا ذکر کیا ہے ۔ اس کے مستحق بجا طور پر سردار قمر الزمان خان ہیں ۔ انہوں نے ہمیں منصوبہ جات کے لیے زمینیں مہیا کرنے میں ہفتے نہیں بلکہ گھنٹے لگائے یہی وجہ ہے کہ یہ منصوبہ جات مکمل ہوئے ۔ استقبالیہ کا اہتمام سردار قمرا لزمان کی ہدایت پر سابق چیر مین ترقیاتی ادارہ باغ سردار راشد قمر نے کیا تھا ۔ ۔ اس الوداعی تقریب سے صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار طارق مسعود ایڈو کیٹ ، آل آزاد کشمیر انجمن تاجران کے صدر سردار افتخار زمان صدر پریس کلب راجہ عبدالحفیظ، صدر انجمن شہریان سردار انعام عزیز ، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید عامر خورشید گردیزی ، سابق چیئر مین ترقیاتی ادارہ سردار راشد قمر ، راجہ محمد اشرف نے بھی خطاب کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق چیئر مین ترقیاتی ادارہ وصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ ، نے کہا کہ بلا شعبہ سیاست کو ہم ایک طرف رکھ کر سوچیں تو باغ کی تعمیر و ترقی ،تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ فل فلیج ویمن یونیورسٹی اور دیگر اداروں کو دیکھتے ہیں تو سردار قمر الزمان خان کا کام اور ویژن نظر آتا ہے ،شاندار اقدامات پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں حال ہی میں بریگیڈئیر الطاف کی اہلیہ کی وفات پر سردار قمرالزمان خان نے اجتماعی دعا بھی کروائی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments