وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 147میگا واٹ پترینڈ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔یہ پراجیکٹ 346ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ کوریا کی کمپنی سٹار ہائیڈرو پاور لیمٹیڈ نے دریا کنہارپر تعمیر کیا ہے۔یہ منصوبہ صوبہ خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے سنگم پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز منصوبہ کی افتتاحی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں آمد پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان،وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر،آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر نے انکا استقبال کیا۔اس منصوبہ سے سالانہ 632ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی ۔ منصوبہ کے معاہدہ کے تحت کمپنی حکومت آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کو سالانہ 7.5پیسے فی یونٹ واٹر یوز چارجز ادا کرے گی جو کہ سالانہ 47.4ملین روپے بنتے ہیں۔ اس منصوبہ کے حاصل ہونے والی بجلی مظفرآبادمیں تعمیر کیے گئے گریڈ سٹیشن کے ذریعے نیشنل گریڈ میں شامل کی گئی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments