عمران خان ون ٹائم ڈس کوالیفائی ہو سکتے ہیں جبکہ جہانگیر ترین پر خطرے کی تلوار سخت ہے ،ان کے ساتھ وہ ہی ہو سکتا ہے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا ،عمران خان کو نااہل قرار دیدیا گیا تو پھر پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلاءآ جائے گا اور ماحول ’اینٹی سیاستدان‘ نظر آئے گا جس کے باعث سیاستدان بھی اکٹھے ہو جائیں گے کہ ہمیں منظر سے ہٹایا جا رہا ہے،حامد میر اور سہیل وڑائچ کے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس سے چند لمحے قبل انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافیو تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو نااہل قرار دیدیا گیا تو پھر پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلاءآ جائے گا اور ماحول ’اینٹی سیاستدان‘ نظر آئے گا جس کے باعث سیاستدان بھی اکٹھے ہو جائیں گے کہ ہمیں منظر سے ہٹایا جا رہا ہے۔دوسری جانب معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان ون ٹائم ڈس کوالیفائی ہو سکتے ہیں جبکہ جہانگیر ترین پر خطرے کی تلوار سخت ہے ،ان کے ساتھ وہ ہی ہو سکتا ہے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا ۔ینکر پرسن نے پوچھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو سیاست چھوڑ دوں گا ،اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟،حامد میر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پارٹی سیاست نہیں چھوڑنے دے گی لیکن اب دیکھنا ہے کہ عمران خان اپنے کہے گئے الفاظ پر قائم رہتے ہیں یا نہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments