مظفرآباد (اپنے نمائندے سے)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پولیس نے لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے پولیس کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو تمام وسائل مہیا کریں گے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان محکمہ پولیس میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،چیف سیکرٹری ڈاکٹراعجاز منیر ،آئی جی شعیب دستگیر ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،سیکرٹری مالیات فرید تارڑ ،ڈی آئی جی صاحبان نے شرکت کی پولیس کی طرف سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر پرامن خطہ ہے اور یہاں کی پرامن فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے آزادکشمیر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں وزیراعظم نے کہا کہ مواصلاتی نظام کو اپ گریڈ کیا جائے پولیس لائن کی اراضی پولیس کو الاٹ کی جائے پرانی Laiblities کو کلیئر کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عمدہ کردار ادا کر رہی ہے تفتیش کا طریقہ کار مزید بہتر بنایا جائے لوگوں کو انتظامی انصاف بلاتاخیر ملنا چاہیے معاشروں کے اندر امن ،خوشحالی ،ترقی کے لیے انتظامی انصاف بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور انتظامی انصاف سے معاشرہ می توازن برقرار رہتا ہے موجودہ حکومت انتظامی انصاف پر سنجیدہ توجہ دے رہی ہے پولیس کے تمام مسائل حل کریں گے پولیس ایڈہاک ملازمین کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا ماضی میں حکومتوں کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسی کی وجہ سے ایڈھاک پولیس ملازمین مسائل کا شکار ہیں موجودہ حکومت ان ملازمین کا مستقبل محفوظ بنائے گی ۔
****وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آڈٹ گڈ گورننس کو بہتربناتا ہے پرفارمنس آڈٹ کی طرف جاتا ہے آڈٹ کا مطلب پرفارمنس کو بہتر بنانا ہے عوام کے ٹیکسز کے پیسے کا درست استعمال ہونا چاہیے کرپشن کا الزام عائد کرنا آسان لیکن اسے ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے ۔جاندار شفافیت کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر کا بنیادی کردارہے آزادکشمیر کے اندر کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنا ناممکن نہیں محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ پنشن کے معاملات 6ماہ قبل تیار کیئے جائیں پنشن معاملات میں تاخیر مناسب نہیں اور نہ ہی کسی کی پنشن میں تاخیر ہونی چاہیے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان گزشتہ روز آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیرسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں فاروق حیدر خان سے ملاقات کی وزیراعظم نے کہا کہ آڈٹ دفاتر کے لیے جگہ مختص کریں گے اس موقع پر آڈیٹر جنرل نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی آن لائن مانیٹرنگ اور مالیاتی اخراجات سے وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر آپ ڈیٹ کرنے کے لیے میکنزم بنائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری خزانہ امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں عوام کے ٹیکسز کی رقم سیر اور عیاشیوں کے لیے نہیں اے جی آفس کے لوگ اچھا کام کر رہے ہیں سٹاف کی کمی دور کریں گے اکاؤنٹنٹ جنرل نے کہا کہ موجودہ حکومت گڈ گورننس سے متعلق بہت اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے جنہیں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی حکومت کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے ایک دیانتدارقیادت ہی عوام کو خوشحالی اور ریاست کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے کشمیریوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں یہ میسر ہے ۔
***وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے پورپی ممالک سمیت مسلمان ممالک میں اس فیصلہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے امریکی صدر کو اس فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہیے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے راجہ محمد فاروق حیدر خا نے کہا کہ امیریکی صدر کے فیصلہ پر حکومت پاکستان نے جانداری موقف اپنایا ہے اور بھرپور احتجاج کیا ہے امریکی صدر کا فیصلہ امت مسلمہ کے خلاف بڑی سازش اور نئی آزمائش ہے تمام مسلم ممالک کو اتحاد ،اتفاق کی طرف سنجیدہ پیشرفت کرنی چاہیے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی توجہ تحریک آزادی کشمیر پر مرکوز ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی ،سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور کشمیریوں کا وکیل بھی ہے انتہا پسند جماعتوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کا رجحان انتہائی خطرناک ہے اور ملکوں پر اس کے اثرات ضرورت مرتب ہوتے ہیں سیاسی جماعتوں کو عالمی و ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر مل و ملت کے وسیع تر مفاد میں پالیسی مرت
Load/Hide Comments