ریڑہ ہائیر سیکنڈری سکول میں سٹاف کی عدم موجودگی اور حلقہ شرقی باغ میں تعلیمی پیکج کے بحال نہ ہونے کے خلاف طلباء کا بھر پور مظاہرہ ۔تین گھنٹے مین شاہراہ کو بند کر کے نعرہ بازی کی گئی جس پر باغ انتظامیہ اور DEO باغ سے مذاکرات کے بعد 30 دسمبر تک کی مہلت لینے پر احتجاج ختم کروایا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے PSF حلقہ شرقی باغ کے صدر سردار نادر مغل،رہنماء PSF خلیل احمد،عادل اشرف،اور عثمان اور دیگر نے کہا کہ وزیر جنگلات جب ایم ایل اے تھے اُس وقت ریڑہ کے سکولوں میں آ کر رزلٹ بولا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ حکومت میں آکر احتساب کریں گے آج اُن کو یہ تعلیمی حرج نظر نہیں آ رہا ۔انہوں نے کہا کہ سردار قمر الزمان نے اسی ہائیر سیکنڈری سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دیا تھا لیکن سردار میر اکبر خان نے اس کے خلاف سٹے لے کر اسے ختم کروایا تھا ۔مظاہرین نے طلباء یونین کی بحالی اور تعلیمی پیکج کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ موجودہ حکومت عدالت کے واضح حکم کے باوجود تعلیم دشمنی کر رہی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments