شہباز شریف کے متعلق انتہائی اہم انکشاف، پاکستان کے بڑے ادارے نے تحقیقات شروع کر دی

ملتان میٹرو بس منصوبے کی آڑمیں منی لانڈرنگ، چیئرمین نیب نے فوری تحقیقات شروع کر نے کا حکم جاری کر دکا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ سے متعلق انکشافات سامنے آئے ان پر چیئرمین نیب کا فوری تحقیقات کا آغاز کر نے کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائنہ سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلقجو سفارشات بھجوائی تھیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ ایس ای سی پی میں بھی اس معاملے کو 10ماہ تک لٹکا کر رکھا گیا ۔ معاملہ ایس ای سی پی کی جانب سے کسی تحقیقاتی ادارے کو بھجوانے کے بجائے وزارت خزانہ کو بھجوائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد اس حساس معاملہ کو لٹکانا اور پھر فائل بند کر دینا تھا جبکہ ایف آئی اے نے بھی اس معاملے پر فرضی کردار ادا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.