باغ آزادکشمیر واپڈا کالونی سے متصل دفتر کے کمرے سے واپڈا کا ملازم احمر اکبر .سکنہ نندرائی شدید زخمی حالت میں برامد ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیز دھار آلے سے احمر کا گلا کاٹا گیا ۔ زخمی احمر کو راولپنڈی منتقل کرنے کی کارروائی کی جا رہی تھی لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ورثاء نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے واپس ڈسٹڑکٹ ہسپتال لے گیے ۔گلا کاٹنے کا معمہ حل نہیں ہو سکا ۔پولیس کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے. سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی ادارے جن کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقہ میں امن و امان کو قائم رکھیں وہ اس معاملہ کی تہہ تک پہنچیں اور اگر یہ واقعی قتل ہے تو قاتل کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments