سرینگر /مظفرآباد (کشمیریت) ایل او سی پر آر پار فائرنگ سے اب تک 31 کشمیری شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں.
ایل او سی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک ہفتہ قبل شروع ہوئی جب شدت پسندوں نے ایک بھارتی فوجی کو فائرنگ کر کے مار دیا.
اس کے بعد ایل او سی کے تمام سیکٹرز پر دونوں اطراف سے بھاری گولا باری شروع ہو گئی. کیل، کیرن، اوڑی، سامبا اور راجوڑی سیکٹر میں تاحال دونوں اطراف سے گولا باری جاری ہے.
مظفرآباد سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک بھارتی گولا باری کی وجہ سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 19 کشمیری شہید ہو چکے ہیں.
سرینگر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی گولا باری کی وجہ سے بھارتی زیر انتظام کشمیر میں اس وقت تک 12 کشمیری شہید ہو چکے ہیں.
شہید ہونے والوں میں عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں
ایل او سی پر گولا باری کی وجہ سے جنگلات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے کھربوں روپے کے قیمتی درخت بھی جل کر راکھ ہو چکے ہیں جبکہ شدید دھوئیں کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے.