سرینگر (کشمیریت) گزشتہ روز بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں چار مبینہ حملہ آوروں نے 17 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا تو سوشل میڈیا پر بھارتی اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان نئی بحث شروع ہو گئی جس میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا.
بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم مدثر یوسف بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کا حصہ بنے جس میں انہوں نے آزادی کے حق میں کمنٹس کیے. وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے آرگینک آرگینک کیمسٹری میں ماسٹرز کر رہے ہیں.
ان کے کمنٹ کی بات جب یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچی تو وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین نے آنے فوراً ہی یونیورسٹی سے نکال دیا اور کہا کہ یہ کمنٹ ریاست کے خلاف ہیں. جبکہ طالب علم نے اپنے کمنٹس کے لیے مع؛ فی مانگنے کہ بھی کوشش کی.
جبکہ بی جے پی لوک سبھا کے ممبر ستیش کمار نے وائس چانسلر کو خط لکھا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں