سرینگر (کشمیریت) صبح کاذب میں اس وقت بھارتی فوجیوں کو موت نے آن گھیرا جب وہ وادی میں ستم ڈھانے کے بعد لمبی تان کر سو رہے تھے
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں صبح کے وقت کشمیری حریت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے 17 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے
حملہ آور حریت پسند بھی شہید ہو گئے جبکہ تیس کے قریب بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرینگر منتقل کیا گیا.
واضح رہے کہ وادی میں کشیدگی کو 72واں روز جاری ہے اس دوران سو سے زائد کشمیری پیلٹ گنوں اور گولیاں لگنے سے شہید ہو چکے ہیں جبکہ چھ ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں
بھارتی فوج وادی میں بدترین انسانی حقوق کی مرتکب ہو رہی ہے