دلہن کو آزادی کے نعروں میں میکے کے لیے رخصت کیا گیا
سرینگر (کشمیریت) سرینگر کے علاقے عید گاہ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دلہن کو روایتی طرز کے بجائے آزادی کے نعروں میں میکے کے لیے رخصت کیا گیا
بارات میں موجود مرد و خواتین نے سڑک پر آزادی کے نعرے بلند کیے
نعروں میں “ہم کیا چاہتے.. آزادی… یہ ملک ہمارا ہے.. اس کا فیصلہ ہم کریں گے.،اس کی خاطر ہم لڑیں گے” جیسے فکر انگیز نعرے شامل تھے
نعروں کی گونج سن کر ارد گرد کے گھروں سے بھی لوگ نکل آئے اور نعرہ بازی میں شامل ہو گئے
وادی میں گزشتہ دو ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں