سرینگر (کشمیریت) معروف کشمیری آزاد پسند رہنما اور چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک گزشتہ تین روز سے بھارتی پولیس کی قید میں ہیں جبکہ اس دوران ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا
یاسین ملک کی اہلیہ مشاعل ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو دو روز قبل بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے تفتیشی سینٹر منتقل کیا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے بار بار رجوع کرنے پر بھی بھارتی حکام کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کو دو ماہ ہونے کو آئے ہیں اس دوران یاسین ملک مسلسل بھارتی حکام کی کڑی نگرانی میں رہے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کیا جاتا رہا ہے
یاسین ملک کی گرفتاری اور کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے بعد اب تک بین الاقوامی دنیا بھی تقریباً خاموش ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اس حوالے سے بیس کیمپ کی مسلسل خاموشی بھی معنی خیز ہے
حالیہ کشیدگی کو دو ماہ ہونے کو آئے ہیں اور اس دوران لگ بھگ 80 کشمیری شہید سینکڑوں زخمی اور سینکڑوں معذور ہو چکے ہیں