سرینگر (کشمیریت) تحریک آزادی کشمیر میں نیا موڑ سرینگر میں پہلی دفعہ کشمیریوں نے پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بجائے آزادی کشمیر یعنی آزاد کشمیر کا موجودہ جھنڈا لہرا دیا.
معتبر کشمیری ذرائع اور آزاد فیس بک صفحات کے مطابق آج سرینگر میں کشمیریوں نے نماز جمعہ کے بعد کشمیر کی مکمل آزادی اور خود مختاری کے حق میں جھنڈا لہرایا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمیری خواتین نے کہا اب ہمیں امن چاہیے ہماری گزارش ہے کہ کشمیریوں کی مزید نسل کشی بند کی جائے
واضح رہے کہ اس وقت تک گزشتہ ڈیرھ ماہ میں کم از کم اسی کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پیلٹ گنوں کی وجہ سے سینکڑوں کشمیری اپنی آنکھیں گنوا چکے ہیں