اسلام آباد (کشمیریت) سینئر صحافی عالم نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک ریاض نے گلگت بلتستان مین زمین خرید کر غیر مقامی افراد کو یہاں آباد کرنا چاہتے ہیں یہ انکشاف انہوں نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک اور متمول پاکستانی بزنس مین ملک ریاض نے شنکریلا میں خریداری کی ناکامی کے بعد ہنزہ میں ساڑھے تین سے کنال زمین خرید لی ہے جس سے وہ مقامی آبادی کو اقلیت مین تبدیل کر دیں گے۔
بین الاقوامی قوانین کے مطابق چونکہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور سٹیٹ سبجیکٹ رول 1927 کے مطابق کوئی بھی غیر مقامی شخص ریاست کی جغرافیائی وحدت کے اندر زمین کی خرید و فروخت نہیں کر سکتا ہے۔یہ رول اس وقت ریاست کے باقی تینوں مقبوضہ حصوں میں نافذ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اس کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔