اسلام آباد (کشمیریت) کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس وقت منصفانہ حل سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچے گا.
وہ ہفتہ کے روز ایک غیر ملکی وفد سے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کر رہے تھے.
فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت مسئل کشمیر کو حل کرنے سے کشمیر خود مختاری کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے جوکہ پاکستان کے مفادات میں نہیں ہے پاکستان کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ کچھ عرصہ کشمیر کے مسئلے کو مزید اسی طرح بات چیت سے جاری رکھے.
انہوں نے کہا کہ اس وقت خطہ میں پاکستان کے لیے کشمیر کی حیثیت بہت اہمیت اختیار کرتی جار رہی ہے اس کی آزادی کے طرف کسی بھی قدم سے نہ صرف پاکستان کی نظریاتی ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا بلکہ کشمیر ی بھی خود مختاری کو ترجیح دیں گے.
Load/Hide Comments