مظفرآباد (کشمیریت) گزشتہ کئی روز سے جو چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں وہ بالآخر ختم ہوئیں ،کشمیر کونسل کے نام نہاد انتخابات مکمل ہو گئے اور نتائج بھی سامنے آ گئے جس میں مختار عباسی جو کہ مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کی مشترکہ امیدوار تھے نے 13 ووٹ حاصل کیے اس وقت آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم کانفرنس کی کل چار جب کہ پی ٹی آئی کی 1 نشست ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملک پرویز نے 12 ووٹ حاصل کیے ، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹس پر یونس میر اور پرویز اختر اعوان نے باالترتیب 11 اور دس ووٹ حاصل کیے ہیں. اس طرح پیپلز پارٹی نے 2 جبکہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے. ایک نست خالی ہونے کی وجہ سے کل 46 ووٹ پڑے ہیں.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments