مظفرآباد (کشمیریت)اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وزیر تعلیم میاں عبدالوحید سرکاری دورے پر وادی نیلم میں تھے جہاں ان کے ساتھ ڈی ای او نیلم بھی سفر کر رہے تھے جن کی گاڑی کو خواجہ سیری کے مقام پر حادثہ پیش آ گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آ یا گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی جس میں سے بیس لاکھ روپے نقد اور شراب کی بوتلیں ادھر ادھر بکھری ہوئیں تھیں۔ تینوں زخمیوں کے ابتدائی طبی مدد کے بعد وزیر تعلیم کے پی آ ر او کو شادرہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اب اس کے بھید تفتیش کے بعد ہی کھلے گا کہ بیس لاکھ روپے کی بھاری رقم کس مقصد کے لیے لے جائی جا رہی تھی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments