مظفرآباد( کشمیریت) آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کے دفتر میں جمع کروا دیے.
وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کے مطابق ان کی تمام جمع پونجی 12000 روپے ہے جس کے ذریعے وہ اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس کسی قسم کی کوئی جائیداد مال مسروقہ نہیں ہے.
وزیر اطلاعات بازل نقوی نے اپنے گوشوارے میں اپنی ماہانہ آمدن 6000 روپے ظاہر کی ہے موصوف کی سالانہ آمدنی کے حساب سے وہ خط غربت سے نہایت ہی نیچے زندگی گزاررہے ہیں.
وزیر مالیات چوہدری لطیف اکبر نے تو حدیں ہی توڑ دی ہیں ان کے مطابق ان کے اثاثے نو صد چوالیس 944 روپے صرف ہیں اس لحاظ سے وہ آزاد کشمیر کے سب سے غریب آدمی اور دنیا کے سب سے غریب ترین وزیر مالیات ہیں.
باقی وزراء بھی آہستہ آہستہ اپنے اثاثے اور انکی مالیت الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے
Load/Hide Comments