راولپنڈی (کشمیریت) تحریک آزادی کشمیر کے لیے عمر نچھاور کرنے والے اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ ہر دلعزیز کشمیری رہنما امان اللہ خان کی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہو گئی ہے کچھ روز قبل ان کو ہسپتال سے واپس گھر منتقل کیا تھا مگر صحت خراب ہونے کی وجہ سے دوبارہ ہارٹس انٹرنیشنل ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جہاں اب ان کی طبیعت پہلے سے قدر بہتر ہے . ہسپتال میں ان کی تیماداری کے لیے آنے جانے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے واضح رہے کہ امان اللہ خان کی عمر اس وقت 82 سال ہے وہ 24 اگست 1934 کو استور گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے تھے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments