نیلم (کشمیریت) ایکسٹرا اسسٹنٹ کمیشنر ہٹیاں بالا کی گاڑی دوھنیال کے مقام پر دریائے نیلم میں جا گری ، گاڑی میں موجود سات افراد دریاں کی بے رحم لہروں کی نذر، پورا خاندان جاں بحق.
تفصیلات کے مطابق ایکسٹرا اسسٹنٹ کمیشنر ضلع ہٹیاں بالا گرزشتہ شب اپنی والدہ کے جنازے میں شریک ہونے نیلم ویلی اپنے آبائی گائوں جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا گاڑی میں ان کی بیوی سمیت پانچ بچے بھی سوار تھے جو کہ دریا کی نذر ہو گئے
ریسکیو آپریشن کے بعد ایک بیٹے اور اسسٹنٹ کمیشنر عبدالغنی میر کی نعش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں.
حادثہ رات کو دو بجے پیش آیا . پولیس کے مطابق ان کی گاڑی رات ایک بجے چلہانہ چیک پوسٹ سے نکلی تھی جبکہ اس وقت اسسٹنٹ کمیشنر خود گاڑی چلا رہے تھے.
واضح رہے کہ آج کل موسم برسات کی وجہ سے دریا کا بہائو زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں
Load/Hide Comments