ہندواڑہ (کشمیریت) بھارتی فوج نے ہندواڑہ میں فائرنگ کر کے دو مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا . تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہندواڑہ میں عوام کا جم غفیر بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک دونوں طرف سے لڑائی شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی مدد کے بعد ایمرجنسی کی حالت میں سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے
جبکہ اس کی حالت ابھی تک خطرے میں . بھارتی فوج کے ہاتھوں مبینہ قتل کے بعد یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف علاقوں سے عوام فوج کے خلاف مظاہرے کے لیے جمع ہو گئے ہیں جبکہ حالات ابھی تک کشیدہ ہیں