(خواجہ کاشف میر سے )صدرآزادکشمیر یعقوب خان اور ان کی بیٹی نے حلقہ تین میں پری پول دھاندلی شروع کررکھی ہے۔ایک ہی سڑک کا تین بار سنگ بنیاد رکھا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔کھائگلہ سے صحافی امجد حسین کی رپورٹ کے مطابق نامنوٹہ میں سردار فقر اللہ خان شہید روڈ پر تین عدد تختیاں نصب ہیں پہلی تختی یکم فروری 2009ءکو وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے لگائی ۔ دوسری مرتبہ پختگی ایک کلو میٹر رابطہ سڑک فقر اللہ خان شہید کا سنگ بنیاد11اپریل 2011ءکو سردار یعقوب خان نے رکھا جو محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی تعمیر ہونا تھی ۔ اب تیسری مرتبہ پھر اسی ر وڈ کی بہتری و پختگی کا سنگ بنیاد23 مارچ کو وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے رکھاجومحکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کے زیراہتمام تعمیر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments