کلکتہ (کشمیریت) پاکستان کی بھارت کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی شکست کے باوجود ابھی تک سیمی فائنل کے لیے کوالیفائیڈ کرنے کے چانسز کم نہیں ہوئے ہیں. یہ چانسز بڑی حد تک بھارت کی بنگلہ دیش سے ہار سے مشروط تھے مگر گزشتہ روز بھارت نے بنگلا دیش کو ہرا کر اپنے پوائنٹس میں اضافہ کر دیا یوں اس وقت بھارت کے پوائنٹس 55-0+ ہیں جبکہ پاکستان کے پوائنٹس دو میچوں میں شکست کے باوجود 25-0+ ہیں جو کہ بھارت سے زیادہ دور نہیں ہیں .
پاکستان اپنا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہا ہے اس میچ میں اگر پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے اور پھر آسٹریلیا کے پوائنٹس اور کم ہو جائیں گے یوں آسٹریلیا کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا اور یہی حال ہندوستان کا بھی ہو گا. اگر آسٹریلیا پاکستان سے ہارنے کے بعد ہندوستان کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے . مگر اس سب کا انحصار دعائوں پر ہے جبکہ محنت بھی شرط اول و لازم ہے
Load/Hide Comments