مظفرآباد(کشمیریت) سینٹر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر اور ڈان نیوز مظفرآباد کے نمائندے سید ابرار حیدر کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا . دوران سفر جبکہ وہ گڑھی دوپٹہ سے اپنے خاندان کے ہمراہ مظفرآباد آ رہے تھے گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری تاہم جانیں بچ گئیں. سید ابرار حیدر اور ان کے اہل خانہ معمولی زخمی ہیں.
