بلغاریہ میں ایک بازار ایسا بھی ہے جہاں والدین اپنی لڑکیوں کو کسی دولہے کی تلاش میں لے کر جاتے ہیں جبکہ کچھ والدین اپنے لڑکوں کو اس آس پر لے کر آتے ہیں کہ انہیں اپنے لڑکے کے لئے سستی لڑکی مل جائے گی دلہن بازار کے نام سے مشہور یہ بازار سال میں چار بار منعقد کیا جاتا ہے
اس میلے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے جس میں لڑکیاں اور لڑکے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہیں بلغاریہ کے شہر سٹارا زاگورا کے قریب میلے میں روما سے تعلق رکھنے والے کلیدزی قبیلے کے 18ہزار افراد شرکت کرتے ہیں یہ افراد بلغاریہ کے معاشرے میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہیں اور اپنی ہی کمیونٹی میں کوئی مناسب رشتے کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں
یہ میلہ نوجوان جوڑوں کو یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ ساتھ ساتھ ڈانس کریں جبکہ عام حالات میں انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اس میلے میں جب لڑکا اور لڑکی ملتے ہیں تو ان کے والدین تھوڑا دور رہ کر یہ نظارہ دیکھتے ہیں اگر دونوں ایک دوسرے کو پسند آجائیں تو لڑکی کے والدین کو لڑکے والے نقد رقم بھی دیتے ہیں عام طور پر لہن کی قیمت بائیس سو سے تینتالیس سو برطانوی پاﺅنڈہوتی ہے لیکن حال ہی میں آنے والے مالی بحران کی وجہ سے اس سے بھی کم قیمت میں دلہن خریدی جا سکتی ہے
Load/Hide Comments