اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوئتریس نے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز میں امن کی اپیل نہیں بلکہ دنیا بھر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں، تنازعات مزید بڑھ گئے، قوم پرستی اور غیرملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے، یقین ہے کہ ہم دنیا کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی کہ عالمی رہنما نئے سال پر اختلافات دور کرنے کا عزم کریں اور مشترکہ مقاصد کے لئے عوام کو قریب لاکر اعتماد بحال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا جب کہ عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیز رفتاری سے ہورہی ہے۔
Load/Hide Comments