پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بنتے دیکھ کر بھارت نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے تیز کردئیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پربھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت جنوبی ایشیا کو دہشت گردی، تشدد سے آزاد، محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے کہاکہ پاکستانی عوام کے خیال میں وزیر اعظم نریندر مودی خواہش مند ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت دوبارہ آئے ،ْ انہوں نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں چاہتے ان کیلئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات اچھے رہیں جن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکام نے وزیر اعظم مودی سے عمران خان کو مبارکباد دینے کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ روزعمران خان کو فون پر مبارک باد دی۔
Load/Hide Comments