انتخابی سیاست میں ووٹ مانگنے کے لئے ذات، برادری اور مسلک کے واسطے دنیا بھر میں دیئے جاتے ہیں تاہم عراق میں 12 مئی کو ہونے والے انتخابی معرکہ میں ایک امیدوار ایسے بھی ہیں کہ جنہوں نے روایت سے ہٹ کر مے نوشی کرنے والوں کے سامنے ووٹ کے لئے دست سوال دراز کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ اور سویلین اتحاد کے سربراہ فائق الشیخ علی نے رندوں سے اپیل کی کہ اگر وہ مے نوشی کا اپنا شوق بلا روک ٹوک جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں ووٹ دے کرایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا رکن منتخب کرائیں۔ بغداد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹرین نے مے نوشوں کو وہ وقت یاد دلایا کہ جب وہ صرف اکیلے ہی ان کے “شوق” کا تحفظ کرنے کے لئے میدان میں رہ گئے تھے۔ خیال رہے کہ فائق الشیخ علی ’التمدن اتحاد‘ کی قیادت کررہے ہیں۔ اس الائنس میں چار سیکولر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ خود فائق علی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ان کا شمار ملک کے ملبر سیاسی رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کا خاندانی پس منظر مذہبی ہے۔ ملک کی مذہبی سیاسی جماعتوں نے فائق الشیخ علی کی طرز سیاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments