سکولوں کی چھٹیاں اب جون میں نہیں ہونگی بلکہ ، گرمی سے تنگ طلباء کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ

سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے، بڑے سب ہی پریشان ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے تاہم محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلی ہاوس بھجوا دی گئی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کےمطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں تاہم گزشتہ سال بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.