پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مینارپاکستان پرآج سونامی پلس شوہوگا،آج کاجلسہ پاکستان کے تمام سیاسی شوزکاریکارڈتوڑےگا،جلسے کیلئے اتناجنون پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
عمران خان کا کہناتھا کہ قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے،ملک کومضبوط ومستحکم بنائیں گے، تحریک انصاف آج نئے پاکستان کاایجنڈادے گی۔ان کا کہناتھا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ،مینار پاکستان پر انشاءاللہ آج تاریخ رقم ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ قوم گھروں سے نکلے منٹو پارک ان کا منتظر ہے ،آج ملکر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیساہوگا،انہوں نے کہا کہ آج شام اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا۔
Load/Hide Comments