کرپشن کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری آج نااہل ہوگیا، عمران خان

کستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیاہے۔خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اسی انداز میں نااہل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.