سلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دبئی کا اقامہ رکھنے پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی کی رکنیت کیلئے نا اہل نہیں ہیں، خواجہ آصف صادق اور امین بھی نہیں رہے۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ہے اور کچھ روز پہلے ہی اس آرٹیکل کی سپریم کورٹ نے تشریح کی تھی جس کے تحت اس آرٹیکل کے تحت نااہل ہونے والا شخص تا حیات نا اہل قرار پاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments