الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید اور خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو کنونیر شپ سے ہٹنانے کی درخواست دی تھی۔درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹا دیا ہے۔درخواست کا فیصلہ چیف الیکشن کی سر براہی میں پانچ رکنی ٹیم کمیشن نے سنایا۔فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو بھی چیلنج کیا تھا تا ہم ا لیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کنوینر شپ سے متعلق سماعت کا اختیار ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قرار دئیے گئے ہیں۔اور ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد بھی مسترد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments