پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی نہیں جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔اس موقع پر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔اور کراچی کے شہریوں میں پی ایس ایل تھری کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔سٹیڈیم کے اطراف میں سخت سیکورٹی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی آ کر دیکھنے کی دعوت دی تھی۔لیکن عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل بنی گالا میں ہی دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان سیاسی مصروفیات کے باعث کراچی نہیں جا رہے۔جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوش آئیند ہے۔جو بھی ٹیم جیتے گی اس کے ساتھ خوشیاں منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments