سیاستدانوں کے بعد عدلیہ کی باری، ملزم نے بھری عدالت میں جج پر جوتا اچھال دیا، افسوسناک صورتحال

جوتا بازی کی وبا سیاستدانوں کے بعد عدلیہ میں بھی جا پہنچی۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں ملزم نے بھری عدالت کے اندر جج پر جوتا اچھال دیا۔ واقعہ کے بعد فاضل جج اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔ ملتان میں اس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی جب پیشہپر لائے گئے ملزم اعجاز نے اچانک پائوں سے جوتی نکال کر سینئر سول جج زاہد قیوم کی طرف پھینک دی۔ فاضل جج نے ملزم کے فعل پر کمال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور خاموشی سے اٹھ کر اپنےچیمبر میں چلے گئے جبکہ ملزم اعجاز کو واپس بخشی خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.