چینی شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈوں نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا، یہ انڈے اس کے دماغ میں کیسے پہنچے ؟ حیران کر دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں

چین میں ایک شخص کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ شدید سردرد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے اس کے سر کا ایم آر آئی سکین کیا ۔ رپورٹ آنے پر ڈاکٹر اس کے دماغ میں کیچوے کے 30 انڈے دیکھ کر حیران رہ گئے۔بعد ازاں انتہائی مشکل آپریشن کرکے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال دیئے گئے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچےبھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیچوے کے انڈے کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے جسم میں داخل ہوئے اور خون کے ذریعے دماغ تک جاپہنچے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اْس شخص کے دماغ سے نکال لئے اور دماغ میں رہ جانیوالے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.