غ (کے بی سے )حیدری چوک میں تاجر گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم ، شہر میدان جنگ بن گیا تاجروں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش درجنوں گاڑیوں و موٹر سائیکلو ں کے شیشے ٹوٹ گئے مگر انتظامیہ ڈیڑھ گھنٹے کی آنکھ مچھولی کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی ۔باغ کے دو بنک جھگڑے کی ذد میں رہے متعلقہ منیجروں نے انتظامیہ کو بر وقت آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی مسلح گرو ہ نے بینک گارڈ سے گن چھینی جس پر شہر یوں نے گن واپس کروائی طویل جھگڑے کے باعث مرکزی شاہراہ دو گھنٹے تک مکمل بند رہی دو پولیس اہلکار وں سمیت دیڑھ درجن افراد شدید زخمی ہو گے شہریوں تاجروں کی مداخلت پر جھگڑے پر قابو پایا گیا آس پاس کی دوکانوں کا شدید نقصان شہر یوں نے از خود مداخلت کر کے زخمیوں کو ریسکیو کیا ۔ باغ پولیس کی ناکام حکمت عملی تاجر شہر ی ایس ۔ایچ ۔او بھاری نفری کے ہمراہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے تو شہر یوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود بھی موقع پر پہنچ گئے مرد و خواتین کے جوتے بھاگتے ہوئے سڑکوں پر پڑے نظر آئے باغ انتظامیہ امن و امان بحالی کے بجائے سکیورٹی رسک بن گئی زخمی فیاض دورانی کو شدید ذخمی حالت میں پیمزہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیا گیاشہری عدم تحفظ کا شکار باغ شہر میں مکمل خوف کی فضا ء چھا گئی ۔ تفصیلات کے مطابق باغ کے تاجروں فیاض دورانی ، اسلم دورانی ، حیدر علی ، اور خان اسد خان ، خان اکمل خان کے درمیان دوکان کی ملکیت پر تو تو میں میں شروع ہوئی اور دونوں گروپوں میں معمولی تلخ کلامی بڑے جھگڑے میں بدل گئی دونوں گروپوں میں لاٹھیوں ، ڈنڈون ، مشروبات کی بوتلوں ، اینٹوں ، شیشے کے ٹکڑے ایک دوسرے پر برساتے رہے شہر یوں نے حیدر علی اور فیاص دورانی سے خنجر ذبر دستی کھینچ کر کئی لوگوں کی جان بچائی شہریوں نے ایک گروپ کو جھگڑے سے نکال کر دوکان میں بند کیا تو دوسرے گروپ نے پیٹرول پمپ سے پیٹرول لا کر دوکان کے اوپر اور آس پاس آگ لگا دی جس پر مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر ریسکیو کر کے جان بچائی جھگڑا ختم ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو ہر ایک شہری پولیس پر غصہ ٹھنڈا کر نے لگا صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود نے تاجروں اور شہریوں کے ہمراہ پولیس اور انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیا صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود نے کہا کہ حیدری چوک تھانہ باغ سے 5منٹ پر واقع ہے پویس کا ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچنا لمحہ فکریہ ہے دوکان کے اندر موجودپانچ لوگوں کو آگ لگا نے کی کوشش کرنادہشت گردی سے کم نہیں تاجروں شہریوں نے پولیس کی نااہلی پر خوب غصہ ٹھنڈا کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروں سمیت نا اہل انتظامیہ کو ضلع بدر کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments