باغ شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ، جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ لی جس پر شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا چونکہ گزشتہ ایک عرصہ سے بارشوں کا سلسلہ بند تھا جس سے قحط سالی کے امکانات تھے دیہی علاقوں میں قدرتی چشمے بھی خشک ہو چکے تھے ، خواتین دور دراز سے پانی سروں پر اٹھا کر لانے پر مجبور تھیں متعدد مقامات پر اس قدر پانی کے چشمے خشک رہے کہ عوام گاڑیوں پر مہنگے داموں پانی لانے پر مجبور تھے ، گزشتہ روز جب بارش شروع ہوئی تو مرد و خواتین سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل کر اللہ تعالیٰ کے حضور سجد ہ شکر کرتے رہے اور دعا کرتے رہے کہ رحمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے تا کہ پانی کی قلت دور ہو سکے اور قحط سالی کا خدشہ بھی ٹل سکے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments