سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔اعلیٰ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کاحکم دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی رکھے جانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے اور کیس سیشن کورٹ بھیجنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments