وزیر تعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور تعلیمی معاملات کے باعث بیرون ملک کے دورے پر ہیں، یہ ان کا سرکاری دورہ ہے اور اس دورے کے تمام اخراجات بھی حکومت برداشت کر رہی ہے، لندن سے واپس آتے ہوئے وہ دبئی کے ایک نائٹ کلب میں گئے، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہو چکی ہے، ان کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ مے نوشی کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور حل کرنے کے نام پر یہ لوگ قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن باہر جا کر یہ لوگ عیاشی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا نے ان کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ وزیر تعلیم کی جب یہ تصاویر اور ویڈیو آزاد کشمیر کے عوام نے دیکھی تو انہوں نے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کو ان عیاشیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی عیاشیوں پر خرچ کرنے پر کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments