زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے ۔ ملزم عمران کو پولیس نے پہلے مشتبہ افراد کے ساتھ گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں چھوڑ دیا تھا۔ ملزم رہا ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا جس کو اب پھر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عمران سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم زینب کےگھر کے قریب ہی کورٹ روڈ کا رہائشی تھااور زینب کا دور سے رشتہ دار بھی لگتا ہے۔ ملزم عمران نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ ملزم کا اکثر زینب کے گھر آنا جانا رہتا تھا اور زینب کو گھمانے کیلئے باہر بھی لے کر جاتا تھا۔ پہلی مرتبہ پولیس سے چھوٹنے کے بعد پاکپتن فرار ہو گیا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ پاکپتن کے بعد ملزم عمران عارف والا چلا گیا تھا ۔ عمران نے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا اور داڑھی صاف کروا لی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments