نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی بول پڑے، ایس ایس پی ملیر رائو انوار پر نقیب اللہ محسود کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کےمعاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی بول پڑے ہیں اور اپنے بیان میںان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ظالمانہ پولیس مقابلے منصوبہ بندی سے کئے جاتے ہیں جبکہ سندھ کی سیاست زدہ پولیس بھی بہتر نہیں ہے ۔ پولیس نےنقیب اللہ محسود کو 7جنوری کو اٹھایا تھا جس کو دو روز قبل ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا۔ انہوں نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماورائے عدالت قتل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments