بزدل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان شہید، جوابی کارروائی میں بھارت کے 3فوجی ہلاک کر دئیے گئے، آئی ایس پی آر۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج علی الصبح بزدل بھارتی فوجنے لائن آف کنٹرول میں جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments